نئی دہلی،28اگست(یس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فاسٹ بالرجھولن گوسوامی کو اس بات کا افسوس ہے کہ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم فائنل تک پہنچنے کے باوجودنہ جیت نہیں سکی۔خواتین کرکٹ میں شمار تیز رفتار بالرجھولن نے ماناکہ جب تک ہماری ٹیم کوئی بھی اہم مقابلہ نہیں جیت جاتی اس وقت تک 9رنزکی ہار ہر کھلاڑی کوستاتی رہے گی۔جھولن کی توجہ اب ٹی 20ورلڈ کپ میں میں اپنی کارکردگی پرہوگی۔جھولن گوسوامی نے اس خیال کا اظہار کیااین ڈی ٹی وی کے اجلاس کے دوران بحث میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ 2017کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ تھی کہ ہم نے یونٹ کے ساتھ ساتھ کیا،ہم ایک شخص کی کارکردگی پر منحصر نہیں ہیں،ایک میچ میں، متالی، کسی میچ میں پونم رتو،اسمرتی مینڈھانا نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔فائنل میں جھولن گوسوامی نے بہترین کارکردگی کی اور تین وکٹیں لیں۔اس ٹورنامنٹ کے اپنے تجربے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہندوستانی ٹیم جیتنے لگی،لوگوں کی توقعات ہم سے بڑھتی رہی۔ پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے تو لوگوں کے جذبات انتہاپرتھے،وہ چاہتے تھے کہ ہم اس میچ میں ہر وقت جیتیں۔جھولن نے کہا کہ میچ کے بعد انگلینڈ میں رہنے والی پاکستانی آبادی نے ہماری کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے ہماری کاکردگی کوسراہا۔